Thursday, April 25, 2024

کراچی : عائشہ منزل کے قریب فائرنگ سے2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی : عائشہ منزل کے قریب فائرنگ سے2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق
May 21, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں عائشہ منزل کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور رضا کار جائے وقوعہ پہنچے اور لاشیں اسپتال منتقل کر دیں تاہم پچاس منٹ بعد بھی ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی سینٹرل جائے وقوعہ پر نہیں پہنچے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک پولیس کے مسلح اہلکار نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کو موقع نہیں ملا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملاہے جسے فرانزک کیلئے بھجوایا جائے گا۔