Friday, April 19, 2024

کراچی طیارہ حادثہ، لاشوں کی شناخت کیلئے ڈینٹل انویسٹی گیٹر بھی مصروف

کراچی طیارہ حادثہ، لاشوں کی شناخت کیلئے ڈینٹل انویسٹی گیٹر بھی مصروف
May 26, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ناقابل شناخت لاشوں کی شناخت کیلئے ڈینٹل انویسٹی گیٹر کی مدد بھی حاصل کر لی گئی۔ ڈاکٹرہماں اور ان کی ٹیم نے لواحقین کا ڈینٹل ڈیٹا حاصل کر لیا۔ ڈاکٹر ہمایوں تیمور نے پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شایان کے ساتھ ایدھی سرد خانے کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے کل سے آپریشن شروع کیا ہے۔ ڈی این  اے اور فنگرپرنٹس کے علاقہ دانتوں سے شناخت ممکن ہے۔ ڈاکٹر ہمایوں کا کہنا تھا کہ لواحقین نے ڈینٹل ڈیٹا فراہم کیا ہے جس کا لاشوں سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔ ڈینٹل انویسٹی گیٹر کا کہنا تھا کہ ڈینٹل شناخت کا طریقہ فوری اور سستا ہے جس کا نتیجہ عالمی معیار کا ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا حویلیاں طیارہ حادثے میں  بھی کئی لاشوں کی شناخت اسی طریقہ سے کی گئی تھیں۔