Monday, September 16, 2024

کراچی : طالبات نے مرد ٹیچرز کی جانب سے تلاشی لینےپر امتحان کا بائیکاٹ کردیا

کراچی : طالبات  نے مرد ٹیچرز کی جانب سے تلاشی لینےپر امتحان کا بائیکاٹ کردیا
April 22, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی میں نویں جماعت کی طالبات نے مرد ٹیچرز کی جانب سے تلاشی لینے پر امتحان کا بائیکاٹ کردیا، کنٹرولر میٹرک بورڈ  نے خاتون ٹیچر لگائی تو طالبات امتحان میں شریک ہوگئیں۔ تفصیلات کےمطابق اورنگی میں نویں جماعت کی طلبات نے مرد ٹیچرز کی جانب سے تلاشی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پرچے کا بائیکاٹ کردیا، غم و غصے میں بپھری طالبات نے الزام عائد کیا کہ سی سی او کاشف نے ہمارے برقعے اترواکر تلاشی لی۔ اطلاع ملنے پر والدین بھی امتحانی سینٹر پہنچے اور اس غیر مناسب رویئے پر احتجاج کیا، حالات کو سنبھالا دینے کنٹرولر میٹرک بورڈ خالد احسان بھی پہنچ گئے اور میڈیا کو بتایا کہ مرد ٹیچر کو ہٹاکر خاتون ٹیچر تعینات کردی گئی ہے، کنٹرولر میٹرک بورڈ کی یقین دہانی پر طالبات نے احتجاج ختم کیا اور امتحان میں شریک ہوگئیں،ایک طرف امتحانی مراکز میں کھلے عام نقل ہورہی ہے تو دوسری جانب طالبات کے برقعے اترواکر تلاشی لی جارہی ہے۔