Friday, April 19, 2024

کراچی ، طالب علم نے اسکول کی دوسری منزل سے چھلانک لگا کر خودکشی کر لی

کراچی ، طالب علم نے اسکول کی دوسری منزل سے چھلانک لگا کر خودکشی کر لی
October 8, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلبرگ ثمن آباد میں ساتویں جماعت کے گیارہ سالہ طالب علم نے اسکول کی دوسری منزل سے چھلانک لگا کر خودکشی کر لی۔ طالب علم پہلے کے الیکڑک کے تاروں  میں الجھ گیا پھرنیچے گر گیا۔ بجلی کے تاروں میں الجھنے کی وجہ سے بری طرح جھلس گیا۔ بچے کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچے نے کس بات سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی۔ پولیس نے کہا کہ حبیب اللہ نے پہلے بھی ایک بار خودکشی کی کوشش کی تھی۔