Thursday, May 9, 2024

کراچی ، طارق روڈ پر انکم ٹیکس حکام کے چھاپے اور مبینہ فائرنگ کے خلاف دکانداروں کا احتجاج

کراچی ، طارق روڈ پر انکم ٹیکس حکام کے چھاپے اور مبینہ فائرنگ کے خلاف دکانداروں کا احتجاج
January 6, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی  طارق روڈ پر انکم ٹیکس حکام کے چھاپے اور مبینہ فائرنگ کےخلاف دکانداروں نے احتجاج کیا۔ احتجاج سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ کراچی میں رات گئے طارق روڑ پر کسٹم حکام نے کاروائی کی اور کروڑوں روپے مالیت کے کپڑے سے بھرے پانچ کنٹینر ساتھ لے گئے۔ واقعہ کے خلاف طارق روڑ کے تاجر سراپا احتجاج ہو گئے۔ مارکیٹیں مکمل طور پر بند کر کے شاہراہ قائدین کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا ۔  کراچی ، طارق روڈ ، انکم ٹیکس حکام ، چھاپے ، مبینہ فائرنگ ، دکانداروں ، احتجاج تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سعید آفریدی ،علی جی جی بلال غفار اور ڈاکٹر عمران علی شاہ  تاجروں سے مذاکرات کیلئے شاہراہ قائدین پہنچے۔ تاجرواں سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرا دیا ۔ دوسری  جانب ایڈیشنل کلکٹر کسٹم  ہارون وقار ملک کا موقف ہے کہ طارق روڈ پر مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی ۔ تحویل میں لیے گئے اسمگل شدہ کپڑے کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے۔ ایڈیشنل کلکٹر کسٹم نے بھی بتایا کہ آپریشن کے دوران شر پسند عناصر کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی ۔