Friday, April 26, 2024

کراچی ، ضلع غربی میں چھٹی کے دن بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہا

کراچی ، ضلع غربی میں چھٹی کے دن بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہا
December 9, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ آج چھٹی کے روز بھی کراچی کے ضلع غربی میں آپریشن جاری رہا جس میں متعدد تجاوزات مسمار کر دی گئیں ۔ کے ایم سی کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے شیر شاہ سے میراں ناکہ تک بھرپور کارروائی کی  جس میں   بھاری مشینری کو استعمال میں لا کر تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا۔ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے  آپریشن میں پولیس کی معاونت  حاصل رہی،حکام کے مطابق ضلع غربی کے دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار آپریشن کیا جائے گا۔