Thursday, April 18, 2024

کراچی: صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے دفتر پردستی بم حملہ ، بھائی اکبر ناگوری جاں بحق

کراچی: صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے دفتر پردستی بم حملہ ، بھائی اکبر ناگوری جاں بحق
May 2, 2015
کراچی (92نیوز) لیاری سے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر کچی آبادیز جاوید ناگوری کے دفتر کے باہر دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے اکبر ناگوری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ محافظ اور اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق لیاری کے علاقے شاہ ولی اللہ روڈ پر دستی بم حملے میں جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری، پولیس اہلکار سب انسپکٹر سلیم، محمدعمران اور اظفرسمیت چھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ حکام کے مطابق حملے کا ہدف جاوید ناگوری تھے لیکن وہ محفوظ رہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن اکبر ناگوری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب جاوید ناگوری پر دستی بم کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو مجرموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ رات گئے پولیس نے لیاری کے مخصوص مقامات پر چھاپے مارے اور متعدد مشکوک افراد کوتحویل میں لے کرپوچھ گچھ شروع کر دی ہے ۔