Wednesday, April 24, 2024

کراچی : صفائی کی ناقص صورتحال کےباعث چکن گونیا ،چکن پوکس اور خسرہ سمیت جلدی امراض میں اضافہ ہوگیا

کراچی : صفائی کی ناقص صورتحال کےباعث چکن گونیا ،چکن پوکس اور خسرہ سمیت جلدی امراض میں اضافہ ہوگیا
March 9, 2017
  کراچی(92نیوز)کراچی کےمختلف علاقوں میں گندگی اورغلاظت کے ڈھیروں کی وجہ سے چکن گونیا، چکن پوکس اورخسرہ سمیت جلدی امراض میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں صفائی ستھرائی  کی  صورت حال  بہتر نہ ہونے کی وجہ سے  مختلف بیماریوں نےکورنگی،ابراہیم حیدری،ریڑھی گوٹھ سرجانی ٹائون اوردیگرعلاقوں میں خسرہ،چکن پوکس،چکن گونیااور جلدی امراض نے وبائی صورت اختیارکرلی سرجانی ٹاؤن  کے شہری  بھی ان بیماریوں سے پریشان ہیں۔ سرجانی ٹاؤن کے عہدیداروں کا کہناہے کہ ہزاروں کی آبادی کے لئے کوئی سرکاری طبی مرکز اور دیگرسہولتوں کا فقدان ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں25سے زائد بچوں میں خسرہ، 20سے زائد چکن گنیاکی تصدیق ہوچکی ہے  اس کے علاوہ درجنوں افرادچکن پوکس اور دیگربیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں لکنس طبی مراکز میں سہولتیں میسرنہیں ہیں۔