Friday, March 29, 2024

کراچی : صفائی مہم کا آج آخری دن ، شہر بھر میں کچرے کے ڈھیر نمایاں نظر آںے لگے

کراچی : صفائی مہم کا آج آخری دن ، شہر بھر میں کچرے کے ڈھیر نمایاں نظر آںے لگے
March 10, 2017
کراچی(92نیوز) میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے شروع کی گئی 100 روزہ صفائی مہم آج ختم ہوجائے گی  لیکن کسی زمانے میں روز دھلنے والے شہرقائد میں پڑے کچرے کے ڈھیر میئر کراچی کے کھوکھلے دعووں کا منہ چڑاتے نظر آ رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  ایک بار پھر بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھل گئی  میئرکراچی وسیم اخترکی 100 روزہ صفائی مہم تو آج ختم ہورہی ہے لیکن شہر بھر میں جگہ جگہ پڑے کچرے کے ڈھیر حکومتی نااہلی کا حال سناتی نظر آرہی ہے۔ کراچی کے علاقے اخترکالونی میں صفائی کا نظام درہم برہم  اورکچرے کے انبارلگے  ہیں ۔ مئیرکراچی  نے 209 یونین کمیٹیو ں میں سے 16 کو صا ف کرنے کا دعوٰی کیامگرحالات یکسرمختلف دکھائی دے رہے ہیں۔ مئیر کراچی شہر سے کچرا تو صاف نہیں کرپائےاورصرف اختیارات نہ ہونیکاروناروتے ہوئےساراملبہ صوبائی حکومت پرڈال کرجان چھڑانے کی کوشش کرتے نظرآرہے ہیں ۔