Saturday, April 27, 2024

کراچی ، صدر میں غیرقانونی دکانیں بھاری مشینری کے ذریعے گرانے کا کام شروع

کراچی ، صدر میں غیرقانونی دکانیں بھاری مشینری کے ذریعے گرانے کا کام شروع
November 18, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایمپریس مارکیٹ کے بعد آج صدر میں رینبوسینٹر کے قریب غیرقانونی دکانیں بھاری مشینری کے ذریعے گرانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں تجاوزات کیخلاف ایکشن جاری ہے۔ ایمپریس مارکیٹ سے غیرقانونی دکانوں کے جنگل کا صفایا کر دیا گیا۔ دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ کے ایم سی اور کنٹونمنٹ کی ٹیموں نے رینبو سینٹر کے اطراف رخ کر لیا اور نالوں پر قائم 122 دکانوں پر بھاری مشینری چلا دی۔ نالے اور فٹ پاتھ پر کئی برسوں سے قائم دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ آپریشن کے دوران کے ایم سی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ مشتعل افراد کی آپریشن رکوانے کی کوشش کی اور بلڈوزر کے ڈرائیور پر تشدد بھی کیا۔ بھاری مشینری کے استعمال سے کچھ دن پہلے غیرقانونی دکانیں ختم کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے باعث درجنوں دکانداروں نے ازخود ہی سامان نکال لیا تھا۔