Saturday, May 4, 2024

کراچی ، شیرشاہ میں کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر تیئس گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

کراچی ، شیرشاہ میں کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر تیئس گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا
July 28, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے شیرشاہ میں کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر تیئس گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے۔

شیر شاہ میں 2 ایکڑ پر قائم کمپاؤنڈ میں 50 گوداموں تھے جن میں سے 4 کو آگ نے لپیٹ میں لیا ۔ کیمیکل موجود ہونے کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کی تو پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز بھی طلب کیے گئے تھے جبکہ فائربریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے حصہ لیا ۔

گزشتہ روز صبح 9 بجے لگنی والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا تھا ۔ آتشزدگی کے باعث گودام میں موجود تمام کپڑا راکھ ہوگیا جبکہ عمارت مخدوش ہونے کے باعث خطرناک قرار دے دی گئی ہے ، دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں ۔