Friday, April 26, 2024

کراچی ، شیخ راغب نے ایک اور ڈاکو پکڑ لیا

کراچی ، شیخ راغب نے ایک اور ڈاکو پکڑ لیا
March 18, 2019

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں ڈاکوؤں کو ٹھکانے لگانے میں شہرت رکھنے والے شہری شیخ راغب نے ایک اور ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایک اور ڈاکوکی بری قسمت کہ وہ بہادرآباد میں شیخ راغب کے گھر واردات کرنے پہنچا ۔

شہری نےملزم کو سی سی ٹی وی کیمرےمیں دیکھ لیا ، پہلے پکڑ کر خوب پٹائی کی اور پھرپولیس کے حوالے کردیا۔

شیخ راغب پہلے بھی اپنے گھر میں کئی وارداتیں ناکام بنا چکے ہیں ، پولیس کے مطابق مختلف اوقات میں سات ڈاکو شیخ راغب کانشانہ بن چکے ہیں۔

دوسری جانب گلستان جوہر میں موٹرسائیکل سواردوملزموں نے گاڑی سے قیمتی سامان چوری کرلیا۔ملزم  گاڑی کے شیشے توڑ کر خاتون کا پرس لے اڑے۔

پرس میں آٹھ ہزار روپے اورطلائی انگوٹھی اور کارڈز موجود تھے۔