Friday, April 26, 2024

کراچی: شہریوں کے تشدد کا نشانہ بننے والا ملزم پولیس کی حراست میں دم توڑ گیا

کراچی: شہریوں کے تشدد کا نشانہ بننے والا ملزم پولیس کی حراست میں دم توڑ گیا
January 6, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں شہریوں کے تشدد کا شکار ملزم پولیس کی حراست میں دم توڑ گیا۔
لیاقت آباد میں شہریوں نے چور کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم راحیل کو چھڑوا کر تھانے لے گئی۔
ملزم کو عدالت بھی پیش کیا گیا جسے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو تھانے لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں طبیعت خراب ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ملزم راحیل کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی لواحقین تھانے پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم راحیل کے خلاف تین ایف آئی آر درج ہیں۔
اس کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے جبکہ وہ چوری کے الزامات میں کئی بار گرفتار ہو چکا ہے۔