Sunday, April 28, 2024

لائسنس بنوانے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

لائسنس بنوانے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع
November 2, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں کار اور موٹرسائیکل سواروں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے کار اور موٹر سائیکل سواروں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے دس روز کی مہلت دی مگر بعدازاں محکمہ داخلہ سندھ نے ایک ماہ کی توسیع کر دی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ دو نومبر سے لائسنس نہ رکھنے والوں کوچالان کےساتھ ساتھ گرفتار بھی کیا جائےگا جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے لائسنس بنوانے کیلئے لائسنس برانچ کارخ کر لیا اور ٹریفک پولیس نے ایک ہی روز میں بڑی تعداد میں لائسنس کی درخواستیں وصول کیں۔