Thursday, March 28, 2024

کراچی، شہریوں نے ڈاکو کو شدید تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

کراچی، شہریوں نے ڈاکو کو شدید تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا
December 22, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ لیا جسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران پولیس موقع پر پہنچی تو شہریوں نے ڈاکو کو اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔
ادھر اورنگی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران تین ملزموں کو گرفتار کر لیا جن سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔
دوسری جانب حسن اسکوائر پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔