Friday, April 19, 2024

کراچی : شہریوں نے ڈاکو پکڑ لیا ،تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

کراچی : شہریوں نے ڈاکو پکڑ لیا ،تشدد کے بعد پولیس کے حوالے
May 1, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کےعلاقےکورنگی صنعتی ایریامیں شہریوں نےڈاکوپکڑ لیا اورتشددکےبعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی عوام اب ڈاکوؤں کے سامنے شیر بن چکی ہے ۔ ڈاکوؤں نے کراچی کے علاقے کورنگی کے صنعی ایریا میں ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جس پر ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ۔ شہریوں نے پہلے تو خود ڈاکو پر ہاتھ صاف کئے پھر اس کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ۔