Sunday, September 8, 2024

کراچی : شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر آگ لگادی

کراچی : شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر آگ لگادی
July 2, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی پولیس جب اسٹریٹ کرائمز روکنے میں ناکام ہوگئی تو شہریوں نے قانون ہاتھ میں لے لیا، کورنگی میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دکاندار کو زخمی کرنے والےدو ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور آگ لگا دی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک ڈاکو دم توڑ گیا دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کےمطابق کورنگی کے علاقے چھتیس بی پیلا فلیٹ کے قریب دوکاندار احمد کو ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی جس پر دوکاندار نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں  نے گولی مار دی جس سے وہ زخمی ہو گیا  موقع ملتے ہی عوام نے دونوں ڈاکووں کو پکڑ کر شدید تشدد نشانہ بنایا اور آگ لگا دی۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو اس وقت تک ڈاکوؤں کی حالت غیر ہوچکی تھی دونوں ڈاکووں کو پولیس نے شدید زخمی حالت میں ایمبولینس میں ڈال کر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں کی حالت  تشویش ناک ہے ۔