Thursday, April 25, 2024

کراچی ، شہریوں نے تشدد کر کے ڈاکو ہلاک کر دیا

کراچی ، شہریوں نے تشدد کر کے ڈاکو ہلاک کر دیا
January 4, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے ستائے شہری خود ہی منصف بن گئے ۔ نارتھ کراچی میں شہریوں نے دو ڈاکو دھر لیے ۔ بد ترین تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم سے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ۔ لوٹ مار کرنے والے ڈاکووں سے شہریوں نے خود ہی انصاف کرنا شروع کر دیا ۔
نیو کراچی میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو شہری نے گولی مار دی ۔ ڈاکو کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب گلستان جوہر میں شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ لیا ۔ پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا پھر کھمبے سے باندھ کر بھی خوب بھڑاس نکالی ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کو گرفتار کر لیا ۔