Thursday, March 28, 2024

کراچی ،شہریوں میں ہیلمٹ مفت تقسیم کئے گئے

کراچی ،شہریوں میں ہیلمٹ مفت تقسیم کئے گئے
January 6, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں میںُ مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کے حوالے سے کیمپ لگایا گیا،ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہسر کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کرکے اپنی زندگی کو محفوظ بنائیں ۔ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانا خطرناک  ہے ، کراچی ٹریفک پولیس، این جی او اور تاجروں نے طارق روڈ پر کیمپ لگالیا  جہاں مفت ہیلمٹ  تقسیم کئے گئے ،  اس موقع پر شہریوں کی طویل قطار لگ گئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی ایسٹ اظفرمہسر نے ہیلمٹ کی پابندی پر زور دیا  اور کہا کہ بغیرہیلمٹ کسی حادثے میں جان کو خطرہ ہوسکتا ہے ۔ ایس ایس پی نے کہا کہ بہت جلد کالجز اور جامعات میں منشیات کیخلاف کاروائیوں کا آغاز کیا جائے گا  تاکہ تعلیمی اداروں کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جائے ۔