Friday, April 19, 2024

کراچی ، شہری نے کار ڈاکوؤں پر چڑھا دی ،ایک ہلاک ، دوسرا زخمی

کراچی ، شہری نے کار ڈاکوؤں پر چڑھا دی ،ایک ہلاک ، دوسرا زخمی
January 7, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں بہادری کی ایک اور مثال قائم کردی گئی ۔ شہری نےلوٹ مار کی کوشش پر کار ڈاکوؤں پر چڑھا دی جس سے ایک ڈاکو ہلاک  جبکہ دوسرا زخمی حالت میں پکڑا گیا ۔گلستان جوہر میں پیش آنیوالے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہو گئی ۔

گلستان جوہر میں شہری طارق جیلانی نے موبائل فونز اور رقم چھیننے والے موٹر سائیکل سوار دو ملزموں کو کار سے ٹکر ماردی ۔ کارروائی میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین نے کہا کہ ملزموں کے پاس لوٹاہوامال اور اسلحہ تھا ۔ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی کہ شہری نے اپنی گاڑی ان پر چڑھا دی ۔

ادھر پولیس کہتی ہے شہریوں کے تعاون سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔

چند روز قبل گلشن حدید میں خاتون نے دو ملزمان کو کار سے ٹکر مارکر زخمی کیا تھا ۔