Saturday, April 20, 2024

کراچی : شہری نے دو ڈاکو پھڑکادیئے

کراچی : شہری نے دو ڈاکو پھڑکادیئے
January 9, 2017

 کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے خالد بن ولید روڈ پر شہری نے فائرنگ کرکے دو لٹیروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا  دو طرفہ فائرنگ کے دوران دو راہ گیر بھی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں خالد بن ولید روڈ پر واردات ڈاکوؤں کو مہنگی پڑگئی ،نورابی کباب کے قریب  موٹرسائیکلوں پر سوار ڈاکو عبدالرحمان نامی شہری کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے  عبدالرحمان نے بھی بہادری کا مظاہرہ کیا اور اپنے پستول سے فائرنگ کرکے دو ڈاکو  ڈھیر کردیئے۔ لٹیروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس  کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی  شناخت آغا گل کے نام سے ہوئی ہے جو کئی وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے  دوسری جانب ۔ ماڑی پور پولیس نے علاقے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین پستول اور دو کلو گرام منشیات برآمد کرلی ۔