Sunday, September 8, 2024

کراچی ، شہر کےمختلف علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری

کراچی ، شہر کےمختلف علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری
April 16, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پندرہ روز گزرنے کے باوجود بجلی کا بحران حل نہ ہو سکا ۔ کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے درمیان گیس کا تنازع برقرار ہے ۔ شہر کےمختلف علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ ادھر بجلی بحران پر وزیراعلی سندھ کے وزیراعظم کو لکھے دو خط بھی کارگر ثابت نہ ہوئے۔ وزیراعظم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں کیا۔ لانڈھی، ملیر، کورنگی ،شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، بلدیہ ٹاون اور رنچھوڑ لائن میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری ہے۔ لائینزایریا، محمود آباد، قیوم آباد، لیاری، کھارادر اور کیماڑی کے مکین بھی پریشان ہیں ۔ کلفٹن، ڈیفنس، اورنگی ٹاون اور عزیزآباد بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سےمحفوظ نہیں ہیں۔