Friday, April 26, 2024

کراچی : شہر میں بدترین ٹریفک جام ،مراد علی شاہ کا قافلہ بھی رش میں پھنس گیا

کراچی : شہر میں بدترین ٹریفک جام ،مراد علی شاہ کا قافلہ بھی رش میں پھنس گیا
November 22, 2016

 

کراچی(92نیوز)کراچی ٹریفک پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے سوک سینٹر ٹریفک کے لیے بند اور متبادل راستوں  کے لئے رہنمائی نہ کرنے پر سڑکیں شہریوں کے لئے وبال جان بن گئیں شہریوں کے اعصاب اور گاڑیوں کا ایندھن دونوں ہی ختم ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق  ٹریفک پولیس کا سارا پلان دھرے کا دھرا رہ گیا ۔وہی ہوا جو ہمیشہ سے شہریوں کے مقدر میں لکھا ہے، یعنی مصیبت ، پریشانی ، اذیت ۔

ٹریفک پولیس نے دفاعی نمائش کے آئیڈیاز کے لیے بہتر انتظامات کا ڈھول تو خوب پیٹا تھا مگر پہلے روز شہریوں پر وہ گزری کہ دہائیاں دینے لگے۔

ٹریفک پولیس نے صرف ایک علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے شہر کی مصروف ترین سڑکوں پر ٹریفک کے نظام کا بیڑا غرق کردیا  شارع فیصل ، راشد منہاس روڈ ، شہید ملت روڈ اور شاہراہ پاکستان سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر ہزاروں گاڑیوں میں بیٹھے لاکھوں مسافر ٹریفک پولیس کی نااہلی اور نالائقی کو کوستے رہے  اور تو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا قافلہ بھی ٹریفک جام میں پھنسا رہا ۔