Wednesday, May 1, 2024

کراچی ،شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار ،خواتین کا باہر نکلنا محال ہوگیا

کراچی ،شہر میں  آوارہ کتوں کی بھرمار ،خواتین کا باہر نکلنا محال ہوگیا
January 6, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی  میڑوپولیٹن کی غفلت کی وجہ سےکراچی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے عوام کاجینامحال کردیاہے ،اسکول جانے والے بچے اورخواتین بھی خوفزدہ ہیں۔ کراچی کے گلی محلوں میں کتوں کی بہتات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید  مشکلات کا سامنا ہے ،  روزانہ کی بنیادوں درجنوں افرادکوکتوں کے کاٹے کا شکار ہورہے ہیں۔ اورنگی،کورنگی ،سرجانی اورابراہیم حیدری کے رہائشی بھی پریشان ہیں  گزشتہ روزبھی کورنگی میں پاگل کتے کے کاٹنے سے13افرادشدیدزخمی ہوئے تھے۔ سال 2018میں سول جناح اورانڈس اسپتال میں 21ہزارسے زائد افراد کتوں کے کاٹنے سے متاثرہوئےتھے۔چار افراد تو زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔