Wednesday, April 24, 2024

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے ملجم کلاس کارویٹ کی تیاری کا آغاز

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے ملجم کلاس کارویٹ کی تیاری کا آغاز
October 25, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے ملجم کلاس کارویٹ کی تیاری کا آغاز کردیا گیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے وزیر دفاع مہمان خصوصی تھے، وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک وزیر برائے قومی دفاع ہولوسی اکار نے کہا کہ بہترین کوالٹی، کم لاگت اور انتہائی کم مدت میں اس جہاز کی تعمیر اہم کامیابی ہو گی، یہ منصوبہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ زبیدہ جلال بولیں کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بحری جہاز کی مقامی سطح پر تعمیر خود انحصاری کے حصول میں خوش آئند ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ نے کہا کہ اس منصوبے کی تعمیر سے مقامی جہاز سازی کی صنعت اور کراچی شپ یراڈ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز سطح آب ,زیر آب اور فضا میں مار کرنے والے ہتھیاروں اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سینسرز سے لیس ہے۔ جہاز کی تعمیر 2024 میں مکمل ہو جائے گی۔ جہاز کی پاکستان کے بحری بیڑے میں شمولیت سے خطے میں امن وامان اور استحکام کو فروغ حاصل ہوگا۔