Saturday, April 20, 2024

کراچی، شوہر نے بیوی اور سالی پر تیزاب پھینک دیا

کراچی، شوہر نے بیوی اور سالی پر تیزاب پھینک دیا
December 2, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آگیا، اختر کالونی کے قریب شوہر نے بیوی اور سالی پر تیزاب پھینک دیا۔

دونوں خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں، سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔