Friday, March 29, 2024

کراچی ، شرجیل میمن کے خون کے نمونے دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ

کراچی ، شرجیل میمن کے خون کے نمونے دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ
September 5, 2018
کراچی ( 92 نیوز )کرپشن کیس میں گرفتار شرجیل میمن کی مشکلات بدستور برقرار ہیں ، شرجیل میمن کے خون کےنمونے دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں  سندھ پولیس نے آغا خان اسپتال کو خط بھی لکھ دیا ہے ۔ آئندہ24گھنٹےمیں شرجیل میمن کےخون کےنمونےدوبارہ لئے جائینگے۔ خط میں کہاگیاہےکہ اس سے قبل شرجیل میمن کے  جونمونے بھیجے گئے تھےاس کو محفوظ رکھاجائے اوریہ کہ شرجیل میمن کے خون کے نمونے دوبارہ بھی ارسال کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور ڈاکٹرز کی ٹیم آئندہ چوبیس گھنٹے میں سینڑل جیل جاکر شرجیل میمن کے خون کے نمونے دوبارہ حاصل کرئے گی۔ نمونے حاصل کرنےکے بعد آغاخان اسپتال بھیجے جائیں گے۔