Monday, September 16, 2024

کراچی: شرجیل میمن کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی: شرجیل میمن کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
February 14, 2017

کراچی (92نیوز) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس میں پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کا حکم بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے وکیل نے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی معطل کرنے کی درخواست دائر کردی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک کارروائی روکی جائے۔

عدالت نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ کر دیے اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم بھی برقرار رکھا۔ عدالت نے ذوالفقار شلوانی، یوسف کابورو، سارنگ لطیف اور الطاف میمن سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی مزید سماعت اٹھارہ فروری تک ملتوی کردی۔

سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن سمیت دیگر پر محکمہ اطلاعات میں پانچ ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس زیرسماعت ہے۔