Friday, March 29, 2024

کراچی ، شاہراہ فیصل پرموٹرسائیکل کی علیحدہ لین درست استعمال سےمحروم

کراچی ، شاہراہ فیصل پرموٹرسائیکل کی علیحدہ لین درست استعمال سےمحروم
December 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی  مصروف ترین شاہراہ  فیصل  موٹر سائیکل کی علیحدہ لین ہونے کے باوجود درست استعمال سے محروم ہے ،  شہری فاسٹ ٹریک پر موٹر سائیکلیں دوڑاکر انمول زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ کراچی ٹریفک پولیس نے احسن اقدام اٹھایا اور  حادثات پر قابو پانے ، شہریوں کی انمول زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے شاہراہ فیصل پر موٹر سائیکل کی علیحدہ لین بنا ڈالی تاہم اس لین کا مناسب استعمال نہیں کیا جارہا ۔ شہریوں نے  غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتےہوئے   مخصوص لین کے باوجود شہری فاسٹ ٹریک پر بائیکس دوڑانا معمول بنا رکھا ہےجس سے وہ اپنی انمول زندگی کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔ مہذب شہریوں نے  مخصوص لین اور ٹریفک قوانین میں تبدیلیوں پر خوشی کا اظہار کیا ساتھ ہی   آگاہی کیلئے بورڈ آویزاں کرنے کی تجویز پیش کردی۔ دوسری جانب  ٹریفک پولیس کو شہریوں کی فکر ہے ،  رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ان کا کہنا ہے کہ  ایمرجنسی کا جواز سن کر رعایت کرتے ہیں تاہم قوانین پر سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ۔ اعلیٰ افسران کہتے ہیں آئندہ چند روز میں شہریوں کی آگاہی کیلئے کیمپ اور پروگرامز کا انعقاد کریں گے۔