Thursday, April 25, 2024

کراچی: شاہد حامد قتل کیس میں منہاج قاضی پر فرد جرم عائد

کراچی: شاہد حامد قتل کیس میں منہاج قاضی پر فرد جرم عائد
August 30, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں عدالت نے منہاج قاضی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے جبکہ  ملزم منہاج قاضی  نے صحت جرم سے انکارکردیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قاتل پر بالآخر تقریباً اٹھارہ سال بعد فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ملزم منہاج قاضی نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔ اس موقع پر عدالت نے پولیس سے اس اہم قتل کیس کے گواہ طلب کرلئے ہیں ۔واضح رہےکہ اس مقدمے میں قائد ایم کیو ایم سمیت 5 رہنما اشتہاری ہیں ۔