Friday, April 26, 2024

کراچی، شاہ لطیف ٹاؤں میں قبضوں کی درخواست پر اویس مظفر ٹپی عدالت طلب

کراچی، شاہ لطیف ٹاؤں میں قبضوں کی درخواست پر اویس مظفر ٹپی عدالت طلب
December 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں قبضوں کیخلاف درخواست پر سابق جیالے وزیر اویس مظفر ٹپی کو کل طلب کرلیا ۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں قبضوں کے معاملے پر سابق جیالے وزیر اویس مظفر ٹپی کیخلاف شہری نے درخواست دی ، درخواست میں  مؤقف اختیار کیا گیا کہ اویس مظفر ٹپی نے زمینوں پر قبضے کروائے  جو آج بھی قائم ہیں، اور بیوائیں رو رہی ہیں  ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ ٹپی کون ہے  ؟، جسٹس ثاقب نثار نے سینئر پولیس افسر کو ہدایت کی کہ ٹپی کا پتہ کرائیں، اور پکڑ کر انہیں احترام سے لائیں ۔ چیف جسٹس نے کہا ایڈووکیٹ جنرل صاحب کی حکومت یا کسی وزیر نے کہیں قبضہ کیا ہے تو فوری خالی کریں  ، جبکہ میئر کراچی سے بھی کہا کہ کسی رہنماء نے قبضہ کیاہے تو دو دن میں خالی کردے ، اگر بعد میں نشاندہی ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑیں گے  ۔