Friday, May 17, 2024

کراچی ، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافر خوار ہو گئے

کراچی ، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافر خوار ہو گئے
January 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی سے لاہورجانے والی شاہ حسین ایکسپریس ٹرین نو گھنٹے مسافروں کوانتظار کرانے کے بعد کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگئی،خواتین بچے اور بزرگ  شدید سردی میں ٹھٹھرتے رہے۔ کراچی کینٹ اسٹیشن  سے ٹرین کی روانگی کاوقت گزشتہ شام  7 بجے مقرر تھا مگرمسافر شام سات بجے سے صبح چار بجے تک ٹرین کی گھنٹی بجنے کاانتظار ہی کرتے رہے ۔ سرد موسم میں مسافروں نے ٹرین کے انتظار میں نو گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے،مسافروں نے گلاکیاکہ انتظامیہ نے تاخیرکے حوالے سے کچھ نہ بتایا۔ سات بجےسے انتظارکرانے والی شاہ حسین ایکسپرین بل آخر نو گھنٹے گزرنے کے بعد پلیٹ فارم پرپہنچی اور مسافروں کولےکر لاہور روانہ ہوگئی۔