Friday, March 29, 2024

کراچی، شاپنگ مال میں زہریلے اسپرے سے نوجوان جاں بحق

کراچی، شاپنگ مال میں زہریلے اسپرے سے نوجوان جاں بحق
December 23, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ایک شاپنگ مارٹ میں فیومی گیشن کی زہریلی گیس سے ایک ملازم جاں بحق اور 5 کی حالت غیر ہو گئی۔
نارتھ ناظم آباد کےشاپنگ مال میں کیڑے مار دوا انسانی جان کو ڈس گئی۔
شاپنگ مارٹ کا ملازم 24 سالہ یحیی فیومیگیشن کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
موت کی خبر سن کر اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔
اہل خانہ کے مطابق جمعرات کو مارٹ میں فیومیگیشن کرائی گئی تھی۔ جسکا اثر ایک دن بعد بھی ختم نہیں ہو سکا۔
دوسری جانب شاپنگ مارٹ کے منیجر واصف کے مطابق ملازمین کی حالت ناساز ہونے کے بعد تمام ملازمین کو علاج کیلئے فوری اسپتال بھجوایا گیا۔
متوفی یحییٰ کو مارٹ میں کھانا کھانے سے بھی روکا تھا۔
پولیس نے شاپنگ مارٹ کے منیجرسمیت 4 افراد کوتحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دیگر بے ہوش افراد کو طبی امداد کیلئے نجی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔