Sunday, September 8, 2024

کراچی : شاپنگ سینٹرزاورمارکیٹوں میں جوانوں کے ساتھ خواتین کمانڈوز بھی اپنے فرائض سرانجام دینے میں مصروف

کراچی : شاپنگ سینٹرزاورمارکیٹوں میں جوانوں کے ساتھ خواتین کمانڈوز بھی اپنے فرائض سرانجام دینے میں مصروف
July 3, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں شاپنگ اور مارکیٹوں میں سیکورٹی کےانتظامات پولیس کے اسپشل سیکورٹی یونٹ کے جوانوں نے سنبھال لئے،خواتین کمانڈوز بھی فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق عیدالفطر قریب آتے ہی شہر قائد میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں اور خواتین سے چھینا جھپٹی کے واقعات کے بعد مختلف شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹوں میں سیکورٹی کے انتظامات ایس ایس یو کمانڈوز نے سنبھال لئےہیں،شہریوں کا کہنا ہےکہ اب وہ بلاخوف وخطر عید کی شاپنگ کررہے ہیں۔ مردوں کےشانہ بشانہ سیکورٹی فرائض انجام دینے والی خاتون اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی حفاظت کیلئے موجود ہیں، کسی کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کےاحکامات پر شہر بھر میں سیکورٹی کے بہترانتظامات کےبعد عید کی خریداری کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہےاور شاپنگ سینٹرز بھی صبح تک کھلے رہتے ہیں ۔