Wednesday, April 24, 2024

کراچی ،شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ ، فائرنگ کی زد میں آکر راہگیرہلاک

کراچی ،شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ ، فائرنگ کی زد میں آکر راہگیرہلاک
January 20, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں پولیس نے شارع فیصل پر مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جان کی بازی ہارگیا۔ عینی شاہد کا وڈیو بیان میں کہنا ہے فائرنگ کرنے والوں نے  پولیس کی وردی پہن رکھی تھی  ۔

شارع فیصل پر مقابلے کے دوران ڈکوؤں نے رکشے میں فرار کی کوشش۔ کی اور ناکامی پر فائرنگ کرکے رکشہ میں سوار شہری کی جان لے لی ۔

پولیس نے  مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں کیا جبکہ  ایک فرار ہوگیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق ایرانی گروپ سے ہے  اور وہ  سفید گاڑی میں پولیس کی وردیاں پہن کر لوٹ مار کرتے تھے ۔

عینی  شاہد نے وڈیو  بیان میں بتایا   پٹرول  پمپ  کے قریب وردی میں ملبوس دو افراد نے  رکشہ روکنے کوشش کی  نہ رکنے  پر پیچھے سے فائرنگ کردی ۔

دوسری جانب  شارع  فیصل  سے زخمی حالت میں گرفتار  ڈاکوؤں کی جرمنی سے کراچی  آنے والے مسافر  سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی  فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی جس میں  سفید میں سوار  ملزمان کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔