Friday, April 26, 2024

کراچی : شارع فیصل پر رات گئے درختوں کی کٹائی شروع کردی گئی

کراچی : شارع فیصل پر رات گئے درختوں کی کٹائی شروع کردی گئی
May 5, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں شارع فیصل پر رات گئے اچانک درختوں کی کٹائی شروع کردی گئی میڈیا کی نشاندھی پر مافیا کے کارندے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق شارع فیصل پر ایئر پورٹ کے قریب رات گئے سڑک کنارے لگائے گئے درختوں کی کٹائی شروع کی گئی  میڈیا کو اطلاع ملی اور مافیا کے کارندوں نے کیمرے دیکھے تو موقع سے فرار ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درختوں کی کٹائی سڑک پر بل بورڈز  لگانے کے لیے کی جارہی تھی جبکہ اس دوران پولیس بھی موجود تھی اور کمشنر کراچی کی سخت احکامات کے باوجود کارروائی سے گریز کررہی تھی۔