Friday, March 29, 2024

کراچی سےپشاورپہنچنے والے گاڑیوں کے قافلے کا شاندار استقبال

کراچی سےپشاورپہنچنے والے گاڑیوں کے قافلے کا  شاندار استقبال
November 20, 2016

 پشاور(92نیوز)کراچی سے چلنے والی پرانی گاڑیوں کی ریلی ملک بھر سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچ گئی  ریلی کے شرکاء کا  شہریوں نے  پرتپاک استقبال کیا۔

تفصیلات کےمطابق ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچی تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

1939 کی رولز رائس گاڑیوں سے لے کر نئی بی ایم ڈبلیو، فورڈ سے لے کر مرسڈیز تک کی گاڑیوں پر مشتمل یہ قافلہ پشاور پہنچا تو خواتین نے بھی گاڑیوں میں خوب دلچسپی لی۔

قافلے میں آنے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں، پشاور آمد پر ان کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کے شرکاء قلعہ بالا حصار لنڈی کوتل جائیں گے جہاں خیبر رائفلز کی ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔