Friday, April 19, 2024

کراچی سے گرفتار نوجوانوں کو قومی دھارے میں شمولیت کا موقع دیں، مصطفیٰ کمال

کراچی سے گرفتار نوجوانوں کو قومی دھارے میں شمولیت کا موقع دیں، مصطفیٰ کمال
January 4, 2018

کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پاک فوج کے سربراہ سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان کی طرح کراچی سے گرفتار لوگوں کو بھی قومی دھارے میں شامل ہونے کا ایک موقع دیں۔
سیاسی قیادت سے مایوس مصطفی کمال نے عسکری قیادت سے مدد مانگ لی۔ پاکستان ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے نوجوان محب وطن ہیں۔ را کے ایجنٹ نے انہیں غلط راستے پر لگایا۔
مصطفی کمال نے کہا کہ وزیر اعلی کو ان کی پروا ہیں۔ وزیر اعظم خود کو وزیر اعظم نہیں سمجھتے۔ مجبور ہو کر کراچی کے نوجوانوں کوقومی دھارے میں لانے کے لئے آرمی چیف سے اپیل کر رہا ہوں۔
مصطفی کمال نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کے 70 لاکھ افراد کو نہیں گنا گیا۔
وزیر اعلی سندھ آواز اٹھانا چاہتی تھی لیکن انہیں کوئی فکرہی نہیں ہے۔
پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ چیف جسٹس نے کراچی کے مسائل پر کچھری لگائی ،ہم ان کے ساتھ ہیں۔