Friday, April 26, 2024

کراچی سے گرفتار دہشتگردوں کے ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے

کراچی سے گرفتار  دہشتگردوں کے ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے
February 24, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی سے پولیس کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آگئے۔

نارتھ ناظم آباد سے گرفتار دو دہشتگردوں کے اہم انکشافات سامنے آ گئے۔ دہشتگرد اظہرالدین عرف ماما اور گبول عرف جمشید بڑے حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انکشاف کیا کہ انہوں نے حساس مقامات اور اہم شخصیات کی ریکی بھی کر لی تھی۔ دہشتگردی کے لئے پڑوسی ملک سے تربیت حاصل کی تھی اور خودکش جیکٹ بنانا بھی سیکھ لی تھی۔ یہ بھی بتایا کہ وہ جیل سے فرار ممتاز عرف فرعون اور احمد عرف مناکو کو افغانستان لے کر گئے تھے۔

پولیس نے دونوں دہشتگردوں کو گذشتہ روز نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان سے دو دستی بم ، ایک کلاشنکوف ، پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئیں تھیں۔ ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ دونوں ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔