Sunday, September 8, 2024

کراچی سے کالعدم مذہبی جماعت کا ٹارگٹ کلر یعقوب عرف مرلی گرفتار

کراچی سے کالعدم مذہبی جماعت کا ٹارگٹ کلر یعقوب عرف مرلی گرفتار
January 17, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی پولیس نے کالعدم مذہبی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا۔ ٹارگٹ کلر نے مخالف مذہبی جماعت کے چھ کارکنوں کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے مطلوب ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق کالعدم مذہبی جماعت سے ہے۔ ملزم یعقوب عرف مرلی نے مخالف مذہبی جماعت کے چھ کارکنوں کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ ملزم نے دو ہزار سات میں نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں شعیب نامی شخص کو قتل کیا۔ دو ہزار آٹھ میں نیو کراچی میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر عامر اور نعمان کو گولیاں ماریں۔ پولیس کے مطابق ملزم یعقوب نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں قائم مختلف فیکٹریوں سے بھتہ بھی وصول کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کر رہے ہیں اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مار رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق بہت جلد ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔