Friday, April 19, 2024

کراچی سے چلنے والی کلاسک کار ریلی لنڈی کوتل پہنچ کر اختتام پذیر

کراچی سے چلنے والی کلاسک کار ریلی لنڈی کوتل پہنچ کر اختتام پذیر
November 24, 2018
لنڈی کوتل( 92 نیوز) کراچی سے چلنے والی کلاسک کار ریلی پاک افغان سرحد طورخم کے قریب اختتام کو پہنچ گئی، کار ریلی کے شرکاء نے چمچماتی گاڑیوں میں درہ خیبر کے سنگلاخ پہاڑوں میں امن کا پیغام عام کیا۔ قبائلیوں نے بھی ریلی  کے شرکاء کا پرجوش استقبال کیا۔ کراچی سے امن کا پیغام لے کر پشاورپہنچنے والے کلاسیک کار ریلی کے شرکاء   پشاور میں قیام کے بعد خیبرایجنسی روانہ ہوئے، پشاور کے تاریخی قلعہ بالا حصار سے تاریخی باب خیبر جمرود پہنچے، قبائلیوں نے ریلی کے شرکاء کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ ریلی کے شرکاء درہ خیبر کے سنگلاخ پہاڑیوں کے بیچوں بیچ  سے  گزرتے ہوئے امن کا پیغام عام کرتے رہے ۔ ریلی کے شرکاء کا سفر پاک افغان سرحد طورخم سرحد کے قریب لنڈی کوتل پر اختتام کو پہنچا۔