Friday, May 3, 2024

کراچی سے چلنے والا کاروانِ بھٹو 40 گھنٹے بعد لاڑکانہ پہنچ کر ختم ہوگیا

کراچی سے چلنے والا کاروانِ بھٹو 40 گھنٹے بعد لاڑکانہ پہنچ کر ختم ہوگیا
March 28, 2019

لاڑکانہ ( 92 نیوز) کراچی سے چلنے والا کاروانِ بھٹو 40 گھنٹے بعد لاڑکانہ پہنچ کر ختم ہو گیا ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کا کاروانِ بھٹو اپنی منزل لاڑکانہ پہنچ گیا، ٹرین  کاروانِ بھٹو نے کراچی سے لاڑکانہ تک 40 گھنٹے سفرکیا،بلاول بھٹو زرداری نے 25 اسٹیشنز پر خطاب کیا ۔

بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےکہاکہ وفاقی حکومت کو نہیں گرائیں گے لانگ مارچ کا اعلان کیاتو لگ پتہ جائےگا۔ان سے برداشت نہیں ہوا کہ بھٹو کا نواسہ اسمبلی کیوں پہنچا ، لاڑکانہ کےعوام نے سازشوں کوناکام بنایا، ایک بھٹو اسمبلی پہنچ گیا توان کےاسکرپٹ میں مسئلہ ہوگیا،4اپریل کو قائد عوام کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔

کاروانِ بھٹو کےشرکاسےخطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں اور نیب کی کارروائیوں پربھی  شدید تنقید کی۔

بلاول بھٹو نےنوازشریف کو رہائی پرمبارکباد دیتے ہوئے  سندھ میں علاج کی دعوت بھی دی اور کہا کٹھ پتلی حکومت کے وزیر عوام کی چیخیں نکالنے کی بات کرتے ہیں جبکہ  نیب ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہاہے۔