Sunday, April 28, 2024

کراچی سے پی سی بی کے دس ملازمین فارغ کر دئیے گئے

کراچی سے پی سی بی کے دس ملازمین فارغ کر دئیے گئے
June 4, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے بعد کراچی سے بھی پی سی بی کے دس ملازمین فارغ کر دئیے گئے۔ فارغ ملازمین میں چوکیدار ، سوئپر ، پلمبرز اور آفس بوائے شامل ہیں۔ نکالے جانے والوں میں فیصل رضا، مصطفی خان ، محمد ایوب شامل ہیں۔ محمد زاہد ، ساجد صدیقی ، بابر مسیح ، سنی کروز، اگسٹین، گریفن اور نصرالدین  بھی شامل ہیں۔