Sunday, September 8, 2024

کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، بیس سے زائد زخمی

کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، بیس سے زائد زخمی
January 12, 2016
بخشاپور (نائنٹی ٹو نیوز) بخشاپور انڈس ہائی وے پر کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال کشمور منتقل کر دیا گیا۔ ایک زخمی کی حالت تشویشنک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کشمور کے قریب بخشاپور انڈس ہائی وے پر کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال کشمور منتقل کر دیا گیا ہے، ایک کی حالت تشویشنک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں مرد، خواتین، بچے بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق انیال سگھڑ، احمد خان میاں والی، بخت زیدی کراچی کی رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث آیا ہے۔