Sunday, May 19, 2024

کراچی سے پردیسوں کی بڑی تعداد پہلی عید ٹرین کے ذریعے پشاور روانہ ہو گئی

کراچی سے پردیسوں کی بڑی تعداد پہلی عید ٹرین کے ذریعے پشاور روانہ ہو گئی
August 19, 2018
کراچی (92 نیوز) بڑی عید اپنے کے سنگ منانے کے لئے کراچی سے پردیسوں کی بڑی تعداد پہلی عید ٹرین کے ذریعے پشاور روانہ ہو گئی۔ اپنوں سے ملنے کےاحساس پر مسافروں کے چہرے خوشی سے دھمک رہے تھے۔ پاکستان ریلوے نے ہر برس کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ پر خصوصی ٹرینیں چلائیں ہیں۔ پہلی عید ٹرین کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تومسافروں کے چہروں کو خوشی دیدنی تھی۔ چودہ بوگیوں پرمشتمل ٹرین میں نوسواسی مسافر اپنے آبائی علاقوں کے لئے روانہ ہوئے۔ عید اسپیشل ٹرین سے محکمہ ریلوے کو تیرہ لاکھ کی آمدن بھی ہو گی۔ سٹی اسٹیشن سے روانہ ہونے والی پہلی عید ٹرین براستہ حیدر آباد ، روہڑی ، فیصل آباد ، سرگودھا سے ہوتی ہوئی راولپنڈی سے پشاور جائے گی۔ دوسری عید ٹرین کل کراچی سے لاہور جائے گی۔