Friday, May 10, 2024

کراچی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس دو دن میں ہوگا

کراچی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس دو دن میں ہوگا
August 19, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس دو دن میں ہوگا، کمیٹی میں سیاسی جماعتیں نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے شامل ہونگے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کلیئر کردیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  کوئی کمیٹی قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتی ، ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کمیٹی کا نہیں ، صوبائی حکومت کا اختیار ہے ، این ڈی ایم اے سے طے ہوا 35 نالے سندھ حکومت صاف کرےگی۔