Friday, April 19, 2024

کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار

کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
September 20, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ پرواز نے رات کو لاہور کے لئے اڑان بھرنا تھی لیکن نہ اڑ سکی۔ کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے تھری ون سکس بھی وقت پر روانہ نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ پرواز میں تاخیر ہونا تھی تو انہیں بر وقت آگاہ کر دیا جاتا تاکہ وہ پریشانی سے بچ سکتے۔