Wednesday, May 1, 2024

کراچی سے لا پتہ ہونیوالے چینی شہری کا سراغ لگا لیا گیا

کراچی سے لا پتہ ہونیوالے چینی شہری کا سراغ لگا لیا گیا
April 23, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی سے پر اسرار طور پر لا پتہ ہونے والے چینی باشندے کا سراغ لگا لیا گیا ، ایڈیشن آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ ووچنگ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہستان میں ہے ۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ  لگتا ہے کہ ووچنگ نامی شہری  مقروض ہونے کی بناء پر  پاکستان سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ  ووچنگ  گزری کے علاقے سے پر اسرار طو رپر لا پتہ ہوا تھا ، واپس لانے کیلئے پولیس کی ٹیم روانہ ہو رہی ہے ۔