Thursday, April 25, 2024

کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین لاہور روانہ

کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین لاہور روانہ
June 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین 780 مسافروں کو لیکر  لاہور کیلئے روانہ ہوگئی ، دوسری خصوصی ٹرین سے پاکستان ریلوے کو 14 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے ۔ میٹھی عید بس اب آنے کو ہے  ، اپنوں کے ساتھ خوشیاں منانا سب کی خواہش ہے ، کراچی سے دیگر شہروں کیلئے روانگی جاری   ہے جب کہ  کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین لاہور روانہ ہو گئی ۔ روزگار کیلئے کراچی آنے والے پردیسی اپنوں کے پاس جانے کیلئے بے چین اور خوش دکھائی دیے ، عید کی دوسری خصوصی ٹرین 12 بوگیوں میں 780 مسافروں کولیکر روانہ ہوئی  اور ٹرین کی بُکنگ پہلے ہی دن مکمل ہوگئی تھی ۔ ریلوے حکام کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔