Tuesday, May 21, 2024

کراچی سے دو روز بعد بھی بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا

کراچی سے دو روز بعد بھی بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا
January 22, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی سے دوروز بعد بھی بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا ،   گلی محلے آج بھی جوہڑ کا منظر پیش کررہے ہیں ۔ اسکول اور مساجد کے اطراف بھی کیچڑ پھیلاہواہے ،  سبزی منڈی میں بھی جگہ جگہ کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں ۔ کراچی میں برسات کے بعد شہر کی صورتحال بد تر ہو گئی ، گلی محلے گندگی کا ڈھیر بن گئے ، کہیں آج بھی پانی جمع ہے تو کہیں کیچڑکی شکل اختیار کرگیاہے۔ اسکولوں اور مساجد کے اطراف بھی گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کررہی ہیں۔ موٹرسائیکل سواروں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ  شہریوں کاکہنا ہے دودن ہوگئے بارش رکے ہوئے اورکوئی صاف صفائی کرنے والا نہیں آیا۔ گلستان جوہر ہویا گلشن اقبال ،لانڈھی ،کورنگی ہویاشاہ فیصل کالونی کیچڑہرجگہ موجود ہے ، لائینزایریا،لیاری اور کیماڑی کی حالت بھی مختلف نہیں۔ سب ہی جگہ گندگی  ہی گندگی ہے۔ بارش کے بعد کراچی سبزی منڈی کی حالت بھی انتہائی خراب ہوگئی  ، ہر طرف کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں  ۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سے صفائی کا عمل شروع نہ ہوسکا  اور کروڑوں روپے ٹیکس وصولی کے باوجود حکومت کی سبزی منڈی پر کوئی توجہ نہیں   ۔ تاجروں کا کہنا ہے پھل اور سبزیاں خراب ہورہی ہے ۔